پشاور میں بارش اور طوفانی ہواؤں کے باعث 150 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل

پشاور میں بارش اور طوفانی ہواؤں کے باعث 150 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل
کیپشن: پشاور میں بارش اور طوفانی ہواؤں کے باعث 150 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل

ویب ڈیسک: پشاور سمیت پیسکو ریجن میں تیز بارش اور طوفانی ہواؤں کے باعث بجلی کا نظام متاثر ہوگیا، جس کے نتیجے میں 150 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہوگئی۔

پیسکو ترجمان کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبے گر گئے، جس سے پشاور، خیبر، مردان، صوابی، سوات، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں کے متعدد فیڈرز متاثر ہوئے۔

ترجمان کے مطابق پشاور سرکل کے 41، خیبر کے 35، مردان کے 9، صوابی کے 17، سوات کے 7، ڈیرہ اسماعیل خان کے 18 اور بنوں کے 23 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف پیسکو کی ہدایت پر بجلی کی بحالی کے لیے آپریشنل ٹیموں نے کام شروع کردیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں نئے کھمبے، ٹرانسفارمرز اور تاریں پہنچائی جارہی ہیں، جبکہ بیشتر فیڈرز کی بجلی جلد بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Watch Live Public News