(ویب ڈیسک )سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی رٹ نہ ہونے سے وزراء، اراکین اور ورکرز کو اٹھایاجا رہا۔
خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی کےحکم پر وزارت اعلیٰ چھوڑی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی رٹ نہ ہونےکی وجہ سےصوبےمیں وزراء، اراکین اور ورکرز کو اٹھایا جارہا ہے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے تحریک انصاف کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی۔مارچ کی تاریخ بار بار تبدیل ہونے کے باعث پارٹی کی پوزیشن کمزور ہوئی تاہم وفاقی حکومت پر جب تک دباؤ نہیں بڑھے گا، وہ مطالبات تسلیم نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کرنا فیصلہ سازوں کا کام ہے، رکاوٹوں اور مزاحمت کےباوجود احتجاج کےدوران تین مرتبہ اسلام آباد پہنچنےمیں کامیاب ہوا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حالیہ ملاقات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سےخوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی،ہماری ایک پارٹی ہے،پختون ہیں، گھرآئےمہمان کی قدرکرتےہیں۔