ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بھارت سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بھارت سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر شیئر کردیا
کیپشن: ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بھارت سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارت سے متعلق دیے گئے بیان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مبینہ طور پر من گھڑت جواز پیش کرکے پاکستان کے خلاف جارحیت کی، جس کا پاک فوج نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں جواب دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے بھارت کو ایسا جواب دیا جسے وہ طویل عرصے تک یاد رکھے گا۔

وزیراعظم کے بیان کو امریکی صدر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کو پاکستان میں مختلف حلقوں کی جانب سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
 

Watch Live Public News