شہباز شریف لندن اسٹاک ایکسچینج کی ٹریڈنگ کا آغاز کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم بن گئے

شہباز شریف لندن اسٹاک ایکسچینج کی ٹریڈنگ کا آغاز کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم بن گئے

 (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے لندن اسٹاک ایکسچینج (LSE) کے ہیڈکوارٹر میں مارکیٹ اوپن کی روایتی تقریب میں شرکت کر کے باقاعدہ کاروباری دن کی ٹریڈنگ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے 3 ارب ڈالر مالیت کے ڈوئل ٹرانچ (Dual Tranche) یورو بونڈز کی لسٹنگ کی باضابطہ رونمائی بھی کی گئی۔

شہباز شریف پاکستان کی تاریخ کے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں جنہیں لندن اسٹاک ایکسچینج کی روایتی مارکیٹ اوپننگ (ٹریڈنگ کا آغاز) کرنے کا منفرد اعزاز حاصل ہوا ہے۔

یہ تقریب پیٹرنوسٹر اسکوائر (Paternoster Square) میں واقع لندن اسٹاک ایکسچینج کے تاریخی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی، جس کے ذریعے لندن کے مالیاتی بازار میں باضابطہ ٹریڈنگ شروع کی جاتی ہے۔

تقریب کے دوران پاکستان کے 3 ارب ڈالر مالیت کے ڈوئل ٹرانچ یورو بونڈز کی لسٹنگ کی بھی باقاعدہ تقریبِ رونمائی ہوئی۔اس لسٹنگ کو پاکستان کی معیشت اور عالمی مالیاتی اداروں کے مابین اعتماد کی بحالی کا اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ڈیوڈ شوئمر اور گروپ کے دیگر سینئر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔

Watch Live Public News