ویب ڈیسک: سابق سفارتکار جلیل عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی متوازن سفارت کاری خطے میں امن کے فروغ کی کوشش ہے۔
جلیل عباس نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران سے مضبوط تعلقات رکھتا ہے۔ پاکستان کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا ۔ پاکستان خطے میں مذاکرات اور مفاہمت کا حامی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کے دفاعی تعلقات دیرینہ ہیں۔ ایران پاکستان کی سعودی عرب سے دوستی کی حقیقت سمجھتا ہے۔ پاکستان ایران کے ساتھ باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔ پاکستان کی سفارت کاری علاقائی استحکام پر مرکوز ہے۔ پاکستان تمام فریقوں سے رابطے کے ذریعے کشیدگی کم کرنا چاہتا ہے۔
سابق سفارتکار نے کہا کہ پاکستان امن، استحکام اور اقتصادی تحفظ کے لیے کردار ادا کر رہا ہے۔