این اے 168 ضمنی انتخاب: مسلم لیگ ن کے ملک منیر اقبال چنڑ کامیاب

این اے 168 ضمنی انتخاب: مسلم لیگ ن کے ملک منیر اقبال چنڑ کامیاب
کیپشن: این اے 168 ضمنی انتخاب: مسلم لیگ ن کے ملک منیر اقبال چنڑ کامیاب

ویب ڈیسک: بہاولپور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ کامیاب ہوگئے۔

حلقے کے تمام 292 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملک منیر اقبال چنڑ نے 79 ہزار 306 ووٹ حاصل کیے، جبکہ آزاد امیدوار ولی داد چیمہ 42 ہزار 623 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ این اے 168 میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔

این اے 168 کی نشست سابق رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر ضمنی انتخاب کرایا گیا۔

Watch Live Public News