فیلڈ مارشل عاصم منیر سےفرانس کے سیکریٹری جنرل برائے دفاع کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیر سےفرانس کے سیکریٹری جنرل برائے دفاع کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان فرانس دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے فرانس کے سیکریٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نکولس روش کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔فرانسیسی سفیر ژاں نوئل پوئریئر بھی فرانسیسی سیکریٹری جنرل کے ہمراہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے پاکستان فرانس دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔پاکستان نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں فرانس سے تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فرانسیسی سیکریٹری جنرل نکولس روش نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ فرانس  نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون مزید وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News