ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا
کیپشن: ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

ویب ڈیسک: بھارت کے سابق کپتان اور تجربہ کار بیٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔

کیرالا کے شہر ترواننت پورم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں ویرات کوہلی نے شاندار 139 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور ون ڈے کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

اس اعزاز کے ساتھ ہی ویرات کوہلی ون ڈے میں 15 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بیٹر بن گئے۔ ان سے قبل بھارت کے لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

37 سالہ ویرات کوہلی نے 303ویں ون ڈے اننگز میں 15 ہزار رنز کا سنگِ میل عبور کیا، جبکہ سچن ٹنڈولکر نے 15 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 377 اننگز کھیلی تھیں۔ ٹنڈولکر ون ڈے کرکٹ میں 18 ہزار 426 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں کوہلی کی 139 رنز کی اننگز ان کے ون ڈے کیریئر کی 55ویں سنچری بھی تھی۔

کوہلی اور بھارتی کپتان شبمن گل کی شاندار سنچریوں کی بدولت بھارت نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 296 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا۔

Watch Live Public News