بنگلادیشی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نے پاکستانی پرچم کا احترام کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

بنگلادیشی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نے پاکستانی پرچم کا احترام کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لئے
کیپشن: بنگلادیشی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نے پاکستانی پرچم کا احترام کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

ویب ڈیسک: جاپان میں جاری ایشین گیمز کے دوران بنگلادیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نِگار سلطانہ کی جانب سے پاکستانی پرچم کا احترام کرنے کا منظر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔

رپورٹس کے مطابق نِگار سلطانہ نے گرتے ہوئے پاکستانی پرچم کو اٹھا کر سنبھالا، جسے صارفین کی جانب سے کھیل کے میدان میں باہمی احترام اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

صحافی کے سوال پر نِگار سلطانہ نے کہا کہ پرچم کا احترام ضروری ہے، پاکستان اور بنگلادیش کے پرچم ان کے لیے برابر ہیں۔

بنگلادیشی کپتان کے اس اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جہاں صارفین کی جانب سے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News