لرنر لائسنس پر خواتین کو پنک اسکوٹی نہیں ملے گی: شرجیل میمن

لرنر لائسنس پر خواتین کو پنک اسکوٹی نہیں ملے گی: شرجیل میمن
کیپشن: لرنر لائسنس پر خواتین کو پنک اسکوٹی نہیں ملے گی: شرجیل میمن

ویب ڈیسک: سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے واضح کیا ہے کہ پنک الیکٹرک اسکوٹی اسکیم کے تحت صرف وہ خواتین اسکوٹی حاصل کرسکیں گی جو مستقل ڈرائیونگ لائسنس رکھتی ہوں اور ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کریں، لرنر لائسنس رکھنے والی خواتین اہل نہیں ہوں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے بتایا کہ الیکٹرک اسکوٹی اسکیم کے آغاز کے وقت سندھ میں صرف 154 خواتین کے پاس ڈرائیونگ لائسنس تھا، جبکہ اب 50 ہزار سے زائد خواتین لائسنس کے لیے درخواست دے چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ضرورت پڑنے پر 50 ہزار خواتین کو بھی الیکٹرک اسکوٹیاں فراہم کرے گی، تاہم اس کے لیے مستقل لائسنس اور ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہوگا۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پنک اسکوٹی مردوں کے استعمال میں پائی گئی تو اسے فوری ضبط کرلیا جائے گا، جبکہ اس حوالے سے جلد سرپرائز چیکنگ شروع کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری اسکوٹی یا دیگر سہولیات حاصل کرنے والوں پر کسی سیاسی جماعت کو ووٹ دینا لازم نہیں۔

Watch Live Public News