(ویب ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط وصولی کے دوران چھت کر گئی،افسوسناک واقعہ میں 8 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور کا کہنا ہے کہ ریٹیلر چھت پر بیٹھ کر رقم نکال رہا تھا۔ خواتین کا رش زیادہ ہونے سے چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 8 خواتین جاں بحق ہوگئی جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔
ادھر وزیراعلی مریم نواز نے رحیم یار خان میں چھت گرنے سے 8 خواتین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا۔
وزیراعلی مریم نواز نے زخمی خواتین کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت بھی کی اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔