ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل ویرات کوہلی کا کیریئر سے متعلق اہم اعلان

ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل ویرات کوہلی کا کیریئر سے متعلق اہم اعلان
کیپشن: ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل ویرات کوہلی کا کیریئر سے متعلق اہم اعلان

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ 2027 میں ہونے والا ون ڈے ورلڈ کپ بھارت کی جانب سے ان کا آخری ورلڈ کپ ہوگا اور ان کا ہدف ٹیم کو عالمی چیمپئن بنوانا ہے۔

ایک نجی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لیے تیار ہیں۔

37 سالہ کوہلی اس سے قبل ٹی20 انٹرنیشنل اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور اب صرف ون ڈے فارمیٹ میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہیں۔

وہ 54 ون ڈے سنچریوں کے ساتھ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹر ہیں، جبکہ 14,941 رنز کے ساتھ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں سچن ٹنڈولکر کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔

2027 کا ون ڈے ورلڈ کپ اکتوبر اور نومبر میں جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا، جو کوہلی کا پانچواں ورلڈ کپ ہوگا۔

کوہلی نے کہا کہ 50 اوورز کے ورلڈ کپ میں مسلسل کئی میچز کھیلنا ایک بڑا چیلنج ہے، خصوصاً جب مقابلے غیر ملکی حالات میں ہوں۔

Watch Live Public News