(ویب ڈیسک) ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا 1800 روپے کمی سے 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 1543 روپے کمی سے 3 لاکھ 90 ہزار 720 روپے پر آگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کمی سے 4332 ڈالر فی اونس پر آگیا ۔
اسی طرح فی تولہ چاندی 62 روپے کمی سے 7038 روپے کی ہوگئی،10 گرام چاندی 54 روپے کمی سے 6033 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی 65.60 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔