کراچی: ستمبر کے مہینے میں گرمی کا نو سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی: ستمبر کے مہینے میں گرمی کا نو سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
کیپشن: کراچی: ستمبر کے مہینے میں گرمی کا نو سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ویب ڈیسک: کراچی میں ستمبر کے مہینے میں گرمی کا نو سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔

اطلاعات کے مطابق اس وقت کراچی میں سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے اور شہری شدید گرمی اور حبس کا سامنا کر رہے ہیں۔ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث گزشتہ روز ستمبر کے مہینے کا بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جس سے گھروں کے اندر اور باہر شہریوں کو پریشان کا سامنا کرنا پڑا۔ 

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 21 ستمبر 2026 کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ درجہ حرارت ستمبر 2017 میں قائم کیے گئے 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے گزشتہ ریکارڈ سے زیادہ تھا، یوں نو سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

کراچی میں ستمبر کے مہینے کے دوران اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، جو 30 ستمبر 1951 کو درج ہوا تھا۔

شہر میں گزشتہ کئی دنوں سے گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق، شہر میں آنے والے دنوں میں بھی ہیٹ ویو (شدید گرمی کی لہر) کے جاری رہنے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News