بیشتر میدانی اضلاع میں گرمی اور حبس کی لہر برقرار، بابوسر میں ہلکی بارش ریکارڈ، محکمہ موسمیات

بیشتر میدانی اضلاع میں گرمی اور حبس کی لہر برقرار، بابوسر میں ہلکی بارش ریکارڈ، محکمہ موسمیات

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات پاکستان نے ملک بھر کے موسم کی تازہ ترین صورتحال جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں پر بری ہوائیں موجود ہیں جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سلسلہ شمالی علاقوں پر اثر انداز ہے۔ اس کے باعث بیشتر میدانی علاقوں میں حبس اور گرمی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابقآج بروز بدھ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ کل جمعرات کے روز بھی زیادہ تر میدانی علاقوں میں موسم بدستور گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملک کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدید گرم اور حبس زدہ رہا، تاہم گلگت بلتستان کے چند مقامات پر ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔گلگت بلتستان میں  بابوسر کے مقام پر سب سے زیادہ 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی ،بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سبی اور بھکر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دادو، تربت، دالبندین اور نور پور تھل میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

Watch Live Public News