کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

(ویب ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق   کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن ، فیڈرل بی ایریا ،منگھو پیر، نارتھ ایریا،عائشہ منزل،طارق رو ڈ،صدر، آئی آئی چندریگر روڈ  اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

ادھر سندھ پولیس کا کہنا ے کہ کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہورہی ہے  جس کی وجہ سے روڈ گیلے ہیں  روڈ پر پھسلن ہے عوام الناس سے گزارش ہے کے گاڑیوں کی رفتار آہستہ رکھیں اور  موٹر سائیکل والے حضرات سے گزارش ہے کہ لیفٹ سائیڈ  کا استعمال کریں اور دوران سفر گاڑیوں کی رفتار آہستہ رکھیں دوران سفر احتیاط برتیں ، غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ کسی بھی پریشانی کی صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن1915پر  کال کریں۔

Watch Live Public News