(ویب ڈیسک) لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ لاہور میں رم جھم بارش کا آغاز ہوگیا۔ گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بارش سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
شہر کے مختلف مقامات پر ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی، ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔