اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
کیپشن: اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 21 جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ مختلف مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

کچھ علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News