(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم ہاؤس نے دعویٰ کیا ہے کہ جماعت اسلامی اسلام آباد میں دھرنا مؤخر کرنے پر غور کر رہی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔انہوں نے امیر جماعت اسلامی کو اسلام آباد میں دھرنا مؤخر کرنے کا کہا۔
وزیر اعظم نے گفتگو میں کہا کہ حکومت معاشی طور پر کمزور اور متوسط طبقے کو ان مشکل حالات میں پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف فراہم کر رہی ہے،حکومت جس قدر ممکن ہوا عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بناتی رہے گی۔
امیر جماعت اسلامی نے وزیرِ اعظم کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی دھرنا مؤخر کرنے پر غور کر رہی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے وزیرِ اعظم کے دورے کے بعد ملاقات پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں کا مزید مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔