ویب ڈیسک: معروف پاکستانی گلوکار اور موسیقار عمیر جسوال کے والد، طارق مجید جسوال انتقال کر گئے ہیں۔
عمیر جسوال نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی۔ طارق مجید جسوال ہائیڈرو کاربنز کے شعبے میں ایک نمایاں شخصیت تھے۔
عمیر جسوال کے بھائی، عزیر جسوال اور یاسر جسوال بھی شوبز کی صنعت سے وابستہ ہیں۔ عمیر جسوال کے والد کے انتقال پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے تعزیت اور دکھ کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔ مداحوں نے مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔