معروف کلاسیکل رقاصہ اندو مِٹھا 97 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

معروف کلاسیکل رقاصہ اندو مِٹھا 97 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
کیپشن: معروف کلاسیکل رقاصہ اندو مِٹھا 97 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک: معروف کلاسیکل رقاصہ، استاد اور فنونِ لطیفہ کی علمبردار اندو مِٹھا 97 برس کی عمر میں آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں انتقال کرگئیں۔

اندو مِٹھا 1929 میں لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ان کا تعلق ایک بنگالی برہمن خاندان سے تھا، جس نے بعد ازاں عیسائیت قبول کرلی تھی۔

تقسیمِ ہند کے بعد ان کا خاندان دہلی منتقل ہوگیا، جہاں اندو مِٹھا نے دہلی یونیورسٹی سے فلسفے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

اسی دوران انہوں نے تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے قدیم کلاسیکی رقص بھرت ناٹیم کی تربیت حاصل کی اور بعدازاں رقص و فنونِ لطیفہ کے شعبے میں نمایاں مقام بنایا۔

Watch Live Public News