(ویب ڈیسک)وزارت اطلاعات و نشریات نے افغانستان کی وزارت دفاع کا دعویٰ مسترد کر دیا ۔
وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ افغانستان کی وزارت دفاع نے سپن بولدک کے قریب پاکستان کی چیک پوسٹ تباہ ہونے کا من گھڑت دعویٰ کیا۔افغانستان کی وزارت دفاع نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ افغان فورسز کو کوئی جانی نقصان نہیں اٹھانا پڑا۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق افغان وزارت دفاع کا دعویٰ جھوٹا اور من گھڑت ہے،گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے دراندازی کی کوشش گزشتہ شب ناکام بنا دی گئی، ناکام کوشش کے دوران پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مناسب اور بروقت جواب دیا گیا۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 13 افغان طالبان کارندے ہلاک ہو گئے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے فیکٹ چیک نے جوابی کارروائی کے ویڈیو مناظر بھی جاری کر دئیے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان رجیم عادتاً من گھڑت اور جھوٹے دعوے کر رہی ہے۔