(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں پاکستانی، روسی اور عمانی افواج کے دستے شریک ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان روس مشترکہ فوجی مشق دروژبا نہم کا آغاز ہوگیا، پاکستان روس مشترکہ مشق دروژبا نہم چراٹ میں شروع ہوئی، پاکستان عمان مشترکہ فوجی مشق وشاق الجبل دوم بھی شروع ہوگئی۔ پاکستان عمان مشترکہ مشق وشاق الجبل دوم این سی ٹی سی پبی میں شروع ہوئی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دونوں مشترکہ فوجی مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی،مشقوں میں پاکستانی، روسی اور عمانی افواج کے دستے شریک ہیں،مشترکہ مشقوں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کی مشق کی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں آپریشنل تجربات اور بہترین طریقہ کار کا تبادلہ کیا جائے گا،مشترکہ تربیت سے افواج کی جنگی اور حربی صلاحیتوں میں مزید بہتری آئے گی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان، روس اور عمان کی افواج کے درمیان باہمی تعاون اور انٹرآپریبلٹی مزید مضبوط ہوگی،مشترکہ مشقوں سے پاکستان، روس اور عمان کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔