گلستان سیکٹر میں مبینہ افغان جارحیت کی کوشش ناکام، متعدد طالبان اہلکار ہلاک

گلستان سیکٹر میں مبینہ افغان جارحیت کی کوشش ناکام، متعدد طالبان اہلکار ہلاک
کیپشن: گلستان سیکٹر میں مبینہ افغان جارحیت کی کوشش ناکام، متعدد طالبان اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کے گلستان سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی مبینہ دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اہلکاروں نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان اہلکار ہلاک ہوئے۔

سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کسی بھی دراندازی یا پاکستانی حدود میں جارحیت کی کوشش کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان نے افغان سرزمین سے مبینہ ڈرون دراندازی کے جواب میں افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملوں کا اعلان کیا تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے مطابق پاکستانی فضائی دفاعی نظام نے افغانستان سے آنے والے 8 ڈرونز کو پاکستانی حدود میں نشانہ بنا کر ناکام بنایا تھا۔

Watch Live Public News