درد کش ادویات اور اینٹی بائیوٹکس کا غیر ضروری استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے، ماہرین

درد کش ادویات اور اینٹی بائیوٹکس کا غیر ضروری استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے، ماہرین
کیپشن: درد کش ادویات اور اینٹی بائیوٹکس کا غیر ضروری استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے، ماہرین

ویب ڈیسک: ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ درد کش ادویات اور اینٹی بائیوٹکس کا خود سے، بار بار یا غیر ضروری استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہر بیماری کے علاج کے لیے اینٹی بائیوٹکس ضروری نہیں ہوتیں۔ عام وائرل بیماریوں میں ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹکس استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ ہر انفیکشن ان ادویات سے ٹھیک نہیں ہوتا۔

ماہرین نے گھر میں بچی ہوئی اینٹی بائیوٹکس کو کسی نئی بیماری میں خود سے دوبارہ استعمال کرنے اور کسی دوسرے شخص کو اپنی تجویز کردہ دوا دینے سے بھی گریز کا مشورہ دیا ہے۔

درد کش ادویات بھی ضرورت کے مطابق، مناسب کم مقدار اور مختصر مدت کے لیے استعمال کی جانی چاہئیں۔ خاص طور پر گردوں کے مریضوں، دل کے امراض میں مبتلا افراد اور کم پانی پینے والوں کو دوا استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اینٹی بائیوٹکس کے غیر ضروری استعمال سے جراثیم میں ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا ہوسکتی ہے، جس کے باعث مستقبل میں بعض انفیکشنز کا علاج مشکل ہوجاتا ہے۔ اس لیے ادویات خصوصاً درد کش اور اینٹی بائیوٹکس کا استعمال طبی مشورے کے مطابق ہی کیا جانا چاہیے۔

Watch Live Public News