ویب ڈیسک: نورستان، کمدیش،کنڑ اور گورداش میں طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی گروہوں کی جانب سے شدید کارروائیاں جاری ہیں۔ جھڑپوں میں اب تک طالبان رجیم کے 9 اہلکار ہلاک، 11 زخمی جبکہ 9 لاپتا ہوگئے۔
26 ستمبر کو کمدیش میں تقریباً 50 فریڈم فرنٹ جنگجوؤں نے طالبان رجیم کی پوزیشنوں پر حملے کیے۔ شدید لڑائی کے دوران طالبان رجیم نے کنڑ سے بھاری کمک کمدیش منتقل کی۔ جلال آباد میں طالبان رجیم کی ٹینکوں، رینجر گاڑیوں اور ٹرکوں کی نقل و حرکت تیز ہوگئی۔ طالبان رجیم کے مظالم سے تنگ مقامی افراد مسلح مزاحمتی گروہوں میں شامل ہو کر مسلح مزاحمت کا حصہ بن گئے ہیں۔ فریڈم فرنٹ اور مقامی افراد نے طالبان رجیم کی فورسز پر راکٹوں اور گولہ بارود سے حملے کیے۔
دوسری جانب افغانستان میں داعش کی سرگرمیاں بھی زور پکڑنے لگی۔ طالبان رجیم سے تنگ مقامی افراد داعش کی صفوں میں بھی شامل ہونے لگے۔ لڑائی کا دائرہ کمدیش سے کنڑ تک پھیل گیا۔