ون ڈے کرکٹ میں ایک دن میں سب سے زیادہ سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم

ون ڈے کرکٹ میں ایک دن میں سب سے زیادہ سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم
کیپشن: ون ڈے کرکٹ میں ایک دن میں سب سے زیادہ سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم

ویب ڈیسک: ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ہی دن میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے تین ون ڈے میچز میں مجموعی طور پر 6 سنچریاں بنیں، جو ایک روز میں ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا نیا ریکارڈ ہے۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ میں 3 سنچریاں بنیں۔ ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز نے 101 رنز بنائے، جبکہ بھارت کی جانب سے کپتان شبمن گل نے 110 اور ویرات کوہلی نے ناقابلِ شکست 139 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے 103 جبکہ ڈیوڈ ملر نے 142 رنز کی سنچریاں اسکور کیں۔

تیسرے میچ میں انگلینڈ کے اوپنر ٹام بینٹن نے سری لنکا کے خلاف 126 رنز کی اننگز کھیل کر سنچری اسکور کی۔

یوں ایک ہی دن میں مجموعی طور پر 6 سنچریاں بنیں اور ون ڈے کرکٹ میں ایک دن کے دوران سب سے زیادہ سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

Watch Live Public News