جوہری معاملے پر لچک کی خبریں غلط ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

جوہری معاملے پر لچک کی خبریں غلط ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
کیپشن: جوہری معاملے پر لچک کی خبریں غلط ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ویب ڈیسک: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ملک سے منسوب کیے جانے والے بعض دعوے محض پروپیگنڈا ہیں۔

عباس عراقچی کے مطابق آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق ایران کی شرائط واضح ہیں اور دیگر معاملات پر بھی تہران کا مؤقف برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی لچک پر بات نہیں ہوئی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ فی الحال معاملہ صرف آبنائے ہرمز کا ہے اور اسے کھولنے کا فیصلہ ایران کی اعلان کردہ شرائط پوری ہونے سے مشروط ہے۔

جوہری معاملے پر ایران کی جانب سے لچک دکھانے سے متعلق سوال پر عباس عراقچی نے اس تاثر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے غلط قرار دیا۔

Watch Live Public News