ویب ڈیسک: امریکا نے آبنائے ہرمز میں جدید امریکی آبدوز پکڑنے سے متعلق ایران کے دعوے کو مسترد کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے کہا کہ امریکی فوج اپنے تمام فعال ڈرون سسٹمز پر مکمل کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے امریکی آبدوز قبضے میں لینے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے گمراہ کن قرار دیا۔
اس سے قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے آبنائے ہرمز میں نگرانی کی کارروائیوں میں مصروف ایک جدید امریکی جاسوس آبدوز کو قبضے میں لے لیا ہے۔