(ویب ڈیسک ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای ا بھی زندہ ہیں۔
جے ڈی وینس نے بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کی گنجائش موجود ہے ،ایران کو اپنا رویہ بہتر بنانا ہوگا ، اپنے وعدوں پر عمل کرنا ہو گا،امریکا باتوں کے بجائے عملی اقدامات کی بنیاد پر مذاکرات کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے 2ماہ میں ایران سے متعلق فیصلہ بھی عملی اقدامات کی بنیاد پر ہو گا۔
امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے ایرانی سپریم لیڈر ا بھی زندہ ہیں، آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای روزمرہ معاملات میں حصہ نہیں لے رہے۔