ویب ڈیسک: پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے سوشل میڈیا پر اپنی موت کی جعلی خبر وائرل ہونے پر طنزیہ انداز میں ردعمل دے دیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں اعظم خان اپنے دوستوں کے ساتھ جعلی خبر پر ہنستے نظر آئے۔ بعدازاں انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا، ’’اچھا کھلاڑی تھا، بیچارہ، کل پاکستان کے لیے کھیلنے والا تھا، مر گیا۔‘‘
28 سالہ اعظم خان نے آخری مرتبہ 6 جون 2024 کو امریکا کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ وہ اب تک 14 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 88 رنز بنا چکے ہیں۔
معروف شخصیات کے حوالے سے جعلی خبروں اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ گمراہ کن مواد کے واقعات میں اضافے کے باعث سوشل میڈیا پر ایسی افواہیں تواتر سے سامنے آتی رہی ہیں۔