ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہدایات پر قومی کرکٹرز کا ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کا سلسلہ جاری ہے، اور ٹیسٹ کپتان بابر اعظم بھی تقریباً 6 سیزن بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کریں گے۔ وہ وطن واپسی پر معاملات طے کرنے کے بعد ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کا پہلا راؤنڈ جاری ہے، جبکہ دوسرا راؤنڈ 18 ستمبر سے شروع ہوگا۔
بابر اعظم نے پاکستان میں اپنا آخری فرسٹ کلاس میچ دسمبر 2019 میں سنٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلا تھا۔
پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت لازمی قرار دے رکھی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی بھی طویل عرصے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں، جبکہ حارث رؤف، فخر زمان اور سلمان علی آغا سمیت دیگر قومی کرکٹرز بھی پریزیڈنٹ ٹرافی میں حصہ لے رہے ہیں۔