کراچی: خواجہ اجمیر نگری میں پولیس مقابلہ، تین ڈاکو ہلاک

کراچی: خواجہ اجمیر نگری میں پولیس مقابلہ، تین ڈاکو ہلاک

(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے  خواجہ اجمیر نگری میں پولیس مقابلے میں  تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران خان کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان نے عزیز آباد میں شہری سے موبائل فون اور نقدی چھینی تھی، واردات کے بعد شہری نے ملزمان کا تعاقب کیا اور تیموریہ کے علاقے میں شاہین فورس کو اطلاع دی۔

ڈاکٹر عمران خان نے کہا کہ شاہین فورس کے اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی ملزمان کا تعاقب شروع کردیا، تعاقب کے دوران ملزمان خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں پہنچ گئے۔

 ایس ایس پی سینٹرل نے مزید کہا کہ  خواجہ اجمیر نگری میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،پولیس مقابلے کے دوران تینوں ڈاکو مارے گئے، ہلاک ملزمان کے قبضے سے شہری کا چھینا گیا موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران خان   نے کہا کہ  ہلاک ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ اور شناخت معلوم کی جارہی ہے،واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

Watch Live Public News