سمندر کی گہرائی میں بلیک باکس کی نشاندہی، پاک بحریہ کا اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن

سمندر کی گہرائی میں بلیک باکس کی نشاندہی، پاک بحریہ کا اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن
سورس: File Photo

(ویب ڈیسک)ر واں سال جولائی میں کے ٹو ایئرویز کارگو طیارے کو پیش آنیوالے حادثہ کا معاملہ، پاک بحریہ کی جانب سے گزشتہ دو ماہ سے طیارے کے زیرِ آب ملبےکی تلاش کیلئے مسلسل اور وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتہائی مشکل اور پیچیدہ صورتحال کے باوجود پاک بحریہ نے سمندر میں 3200 میٹر کی گہرائی میں جہاز کے بلیک باکس کا مقام تلاش کرلیا۔

پاک بحریہ کے جہازوں نے نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنٹفک کمیشن نیسکام  کے تیار کردہ آلات کی مدد سے ملبے کے مقام کی نشان دہی کی۔ طیارے کے بلیک باکس کی کامیاب نشاندہی سے متعلق معلومات پاک بحریہ نے  بیورو آف ائیر سیفٹی انوسٹیگیشن کو فراہم کر دیں۔

سمندر کی گہرائی میں بلیک باکس کی نشاندہی، پاک بحریہ کا اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے۔

Watch Live Public News