ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی دھوم! ٹکٹوں کیلئے 84 لاکھ درخواستیں موصول

ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی دھوم! ٹکٹوں کیلئے 84 لاکھ درخواستیں موصول
کیپشن: ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی دھوم! ٹکٹوں کیلئے 84 لاکھ درخواستیں موصول

ویب ڈیسک: آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے ٹکٹوں کی مانگ نے تمام ریکارڈ توڑ دیے، پاک بھارت ٹاکرے کے لیے اب تک 84 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

منتظمین کے مطابق دونوں روایتی حریف 10 اکتوبر 2027 کو جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے وانڈرز اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔

ورلڈ کپ فائنل کے ٹکٹوں کے لیے بھی شائقین کی غیر معمولی دلچسپی سامنے آئی ہے، جس کے لیے تقریباً 80 لاکھ درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کی قرعہ اندازی میں اب تک 193 ممالک سے تقریباً 30 لاکھ شائقین حصہ لے چکے ہیں، جبکہ درخواستوں کا عمل 21 نومبر تک جاری رہے گا۔

جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک جاری رہنے والے 14 ٹیموں کے اس عالمی ایونٹ کے لیے مجموعی طور پر 12 کروڑ سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

Watch Live Public News