ویب ڈیسک: مری میں 12 سے 20 انچ تک برف باری متوقع ہے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مری میں موجود سیاحوں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم جا رہی ہیں ، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ مری میں موجود ہیں۔
صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ شاہراہوں سے برف ہٹانے، نمک کے چھڑکاؤ کے تمام تر انتظامات فعال ہیں، ہائی وے کی مشینری برف ہٹانے کے لیے مری کی اہم شاہراہوں پر موجود ہے۔
13 ٹورسٹ فسیلٹیشن سنٹرز مکمل فعال، ہائی وے سمیت ضلعی انتظامیہ کا تمام عملہ الرٹ ہے، لینڈ سلائیڈنگ کو کلئیر کرنے کے لیے بھاری مشیزی شاہراہوں پر موجود ہے.
ٹریفک پولیس کی مری کی شاہراہوں پر پیٹرولنگ بھی جاری ہے، مری میں موجود سیاح انتظامات سے مطمین ہیں، سیاح مری کے موسم سے محفوظ انداز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں.
دوسری جانب لاہور واہگہ بارڈر کے قریب ژالہ باری، سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا، ژالہ باری نے زمین کا بڑا حصہ برف سے ڈھانپ دیا۔
ژالہ باری کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے لاہور اور گردونواح کا درجہ حرارت بھیکافی حد تک گر گیا۔