مٹیاری : قومی شاہراہ پر ٹریلر مسافر وین پر الٹ گیا، 4 مسافر جاں بحق

مٹیاری : قومی شاہراہ پر ٹریلر مسافر وین پر الٹ گیا، 4 مسافر جاں بحق

(ویب ڈیسک ) مٹیاری میں قومی شاہراہ پر ٹریلر مسافر وین پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں وین میں سوار 4 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ وین میں سوار 7 افراد دب گئے، جن میں ایک کمسن بچی بھی شامل ہے، وین کے اگلے حصے میں موجود مسافر محفوظ رہے اور وہ باہر نکل آئے۔

دبے افراد کو نکالنے کےلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ٹائر پھٹنے کی وجہ سےٹریلر الٹ گیا۔

مسافر وین سکھر سے حیدرآباد جارہی تھی، وین میں 15سے زائد مسافر سوار تھے۔

وزیر اعلی سندھ کا افسوس کا اظہار: 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے مٹیاری حادثے پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹریلر وین پر الٹنے سے معصوم جانیں ضائع ہوئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر  دلی  رنج  کا اظہار کیا۔انہوں نے زخمیوں کو فوری اور بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے وین میں سوار متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے رابطے کی ہدایت بھی کی اور پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News