ویب ڈیسک: انگلینڈ اور یارکشائر کے سابق آل راؤنڈر کین ٹیلر 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ہڈرزفیلڈ میں پیدا ہونے والے کین ٹیلر نے 17 برس کی عمر میں یارکشائر کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کیا۔ انہوں نے 303 فرسٹ کلاس میچز میں 12 ہزار 864 رنز بنائے اور 129 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ 146 کیچز بھی پکڑے۔
کین ٹیلر نے 1959 سے 1968 کے دوران یارکشائر کو سات کاؤنٹی چیمپئن شپ ٹائٹلز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی بہترین فرسٹ کلاس اننگز 203 رنز ناٹ آؤٹ تھی، جو انہوں نے 1961 میں وارکشائر کے خلاف ایجبسٹن میں کھیلی۔
اسی سال لنکاشائر کے خلاف روایتی روزز میچ میں انہوں نے 75 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔
کرکٹ کے علاوہ کین ٹیلر فٹبال بھی کھیلتے رہے اور ہڈرزفیلڈ ٹاؤن کی نمائندگی کی۔