پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

ویب ڈیسک:  حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 3 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 404 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں 29 ستمبر 2026 کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔

Watch Live Public News