عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ
کیپشن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ

ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت ایک فیصد سے زائد اضافے کے بعد 105.64 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کے نرخ نصف فیصد سے زیادہ بڑھ کر 93.11 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔

خام تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق تجویز مسترد کیے جانے کے بعد سامنے آیا۔

Watch Live Public News