(ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ستمبر کے مہینے کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں 21 فیصد سے زائد کی نمایاں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ایل این جی کی قیمت میں زیادہ سے زیادہ 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) تک کی بڑی کمی کی گئی ہے، جو کہ 21 فیصد سے زائد کا ریلیف بنتا ہے۔
سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے۔اس کمی کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔
سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کے نرخوں میں 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے۔اس نئی کمی کے بعد سوئی سدرن کے نیٹ ورک پر ایل این جی کی نئی قیمت 14.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہو گئی ہے۔