بجلی 1 روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

بجلی 1 روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

(ویب ڈیسک ) ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی سستی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین کیلئے ریلیف دیا گیا ہے۔ بجلی ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی، حکومتی منظوری کے بعد نیپرا نے بجلی سستی کرنے کانوٹی فکیشن جاری کر دیا  ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ملک بھرکےلیےسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ  کی مد میں سستی کی گئی، قیمت میں کمی جنوری تا مارچ 2026 کی  سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی۔قیمتوں میں کمی کا اطلاق جون سےاگست 2026 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا، بجلی صارفین کو67 ارب17 کروڑ 30لاکھ روپےکاریلیف ملے گا۔

Watch Live Public News