(ویب ڈیسک ) اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
صارفین کیلئے بری خبر ، ایل پی جی مہنگی کردی گئی، ایل پی جی کی قیمتوں میں 12 روپے 88 پیسے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 254 روپے 32 پیسے مقرر کر دی گئی۔
جولائی کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 241 روپے 43 پیسے فی کلو تھی۔قیمتوں کا تعین ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔