(ویب ڈیسک) ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 794 روپے 50 پیسے کمی کی گئی ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کمی کر دی گئی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کے لیے ایل پی جی کی قیمت 2848 روپے 91 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ایل پی جی کی فی کی کلو گرام قیمت 241 روپے 43 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔