آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2027 کا شیڈول جمعرات کو جاری کیا جائے گا، کرکٹ ویب سائٹ

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2027 کا شیڈول جمعرات کو جاری کیا جائے گا، کرکٹ ویب سائٹ

(ویب ڈیسک) کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2027 کا شیڈول جمعرات کو جاری کیا جائے گا۔

 کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اور کرکٹ ساؤتھ افریقہ یکم اکتوبر کو کیپ ٹاؤن میں ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کرے گی،یکم اکتوبر سے آئی سی سی ورلڈکپ کا ایک سال کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگا۔

 کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک کھیلا جائے گا،30 ستمبر کو ورلڈکپ کھیلنے والی 14 میں سے 10 ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔

 کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ ٹکٹس کے لیے بیلٹ بھی لانچ کرے گی،فینز یکم اکتوبر سے ٹکٹس بیلٹ کے لیے رجسٹریشن کر سکیں گے۔

Watch Live Public News