جے شاہ دوبارہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب

 جے شاہ دوبارہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب
کیپشن:  جے شاہ دوبارہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب

ویب ڈیسک: جے شاہ کو ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ دوسری دو سالہ مدت کے لیے اس عہدے پر ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

کرک انفو کے مطابق جے شاہ اس عہدے کے واحد امیدوار تھے اور ان کے نام کی منظوری آئی سی سی ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی گئی۔

ان کی نئی مدت کے دوران 2027 کا ون ڈے ورلڈ کپ جنوبی افریقا میں منعقد ہوگا، جبکہ 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی بھی اہم ترجیحات میں شامل ہوگی۔

جے شاہ نے دوبارہ انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دینا اعزاز کے ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ وہ دنیا بھر میں کرکٹ کے فروغ کے لیے تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی شمولیت کھیل کو نئے ناظرین تک پہنچانے اور نئی نسل کو کرکٹ کی جانب راغب کرنے کا بہترین موقع ہے۔

واضح رہے کہ جے شاہ پہلی مرتبہ اگست 2024 میں آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے اور اس عہدے پر فائز ہونے والے کم عمر ترین سربراہ بنے تھے۔ اس سے قبل وہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور آئی سی سی کی فنانس اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

 

Watch Live Public News