ویب ڈیسک:امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی نے انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست جاری کردی، جس میں بھارتی نژاد ستیندرجیت سنگھ کو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اورمنشیات کے جرائم میں مطلوب قراردےدیا۔
ایف بی آئی کےمطابق بھارتی نژاد ستیندرجیت سنگھ کو لارنس بشنوئی منظم جرائم گروہ سے تعلق پرمطلوب قرار دیا گیاممکنہ طور پر کیلیفورنیا یا کینیڈا میں مفروربھارتی شہری کو انتہائی پرتشدد، مسلح اورخطرناک قراردیا گیا.
واضح رہے کہ اس سے قبل کینیڈین حکومت ستمبر2025 میں بھارت میں سرگرم بشنوئی گروہ کو دہشت گرد تنظیم قراردے چکی تھی۔
امریکی حکام نے کہاکہ امریکا، کینیڈا اور یورپی ادارے مشترکہ کارروائی میں بھارتی گینگ کے 24 ملزمان کو گرفتار کر چکے ہیں، بشنوئی گینگ بشمول ستیندرجیت سنگھ کینیڈا میں خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ٹارگٹ کلنگز میں ملوث بشنوئی گینگ بیرون ملک مقیم معروف بھارتی شخصیات کو کھلے عام قتل کی دھمکیاں بھی دیتا رہا ہے۔