بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا، کے ایم ایس

بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا، کے ایم ایس

(ویب ڈیسک ) کشمیر میڈیا سروس( کے ایم ایس ) کے مطابق بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع ادھم پور میں 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا ۔

کے ایم ایس کے مطابق نوجوانوں کو ضلع کے علاقے مجالٹا میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ بھارتی فورسز نے ضلع ادھمپور کے علاقوں مجالٹا، خوبند، سوہن اور بسنت گڑھ میں تلاشی آپریشن منگل کے روز شروع کیا تھا۔

کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ  بھارتی حکام نے دعوی کیاہے یہ دونوں نوجوان عسکریت پسند تھے جو فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے،انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے ایسی ہلاکتوں پر اکثرسوالات اٹھائے جاتے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بعض واقعات میں نوجوانوں کو ماورائے عدالت جعلی مقابلوں میں قتل کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آتی ہیں۔   بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں دس لاکھ سے زائد فورسز اہلکار تعینات کررکھے ہیں۔بھارتی اہلکاروں کو کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت بے لگام احتیارات حاصل ہیں۔

Watch Live Public News