حکومت نے پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا کر دیا گیا

حکومت نے پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا کر دیا گیا
کیپشن: حکومت نے پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا کر دیا گیا

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر مہنگا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 1 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔

اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 66 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 399 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت موٹرسائیکل اور چنگچی رکشہ مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت دی جا رہی ہے، جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کے لیے رعایتی پیٹرول کی ماہانہ حد 30 لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

رعایتی پیٹرول کے حصول کے لیے شہری موبائل میسج میں REG، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا رجسٹریشن نمبر، صوبے کے نام کا پہلا حرف اور رجسٹریشن کی تاریخ درج کرکے 9771 پر بھیجیں۔

رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد شہری کو موبائل پر تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔ پیٹرول پمپ جانے سے قبل 9771 پر TOK لکھ کر ایس ایم ایس بھیجنا ہوگا، جس کے جواب میں ٹوکن نمبر موصول ہوگا۔

شہری پیٹرول پمپ پر اپنا ٹوکن نمبر دکھا کر رعایتی پیٹرول حاصل کر سکیں گے۔

Watch Live Public News