ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈیزل کی قیمت میں 2.73 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 402.24 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.49 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 387.54 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی یہ قیمتیں 30 ستمبر کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔